جنرل نیوز

"انٹر نصاب” میں تبدیلی کا اعلان پر سنجیدگی کی ضرورت”

اظہار راے:- ایس. ایم. عارف حسین۔اعزازی خادم تعلیمات. حیدرآباد(انڈیا)

 

سکریٹری انٹر بورڈ کرشنا آدتیہ صاحب نے اخباری اطلاع دی کہ آیندہ تعلیمی سال سے "انٹر” کے نصاب میں NCERT کی سطح پر تبدیلی ہوگی جسکا مقصد "میعاری و ہنر” پر مشتمل تعلیم فراہم کرنا ہے جسکے لیے ایک "سبجیکٹ کمیٹی” بھی تشکیل دی گٸی ہے.

 

یہاں خاص کر ایک امر کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ مضمون”تاریخ” میں اگر تبدیلی کیجارہی ہو تو کسی راجہ یا بادشاہ کے دور حکومت کو "دہشت گرد” یا "تعصب پسند” قرار دینے سے سخت پرہیز کیا جاے.   حال ہی میں اس ضمن میں ممتاز مورخ رام پنیانی صاحب نے شہر حیدرآباد میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ "ملک کی فسطاٸی طاقتیں” انگریزوں کی تاریخ کو آگے بڑھاتے ہوے ملک کے مسلمان و ہندو میں نفرت پھیلارہے ہیں

 

 

جبکہ "مجاہدین جنگ آزادی” مہاتماگاندھی نے اپنی تاریخی کتاب میں لکھا ہیکہ "ہندو و مسلمان راجاوں کے دور میں رعایا آپسی محبت اور سکون کی زندگی گذارے ہیں”.پنڈت جواہر لال نہرو نے اپنی کتاب”ڈسکوری آف انڈیا”میں ہندوستان کی تہزیب کو "گنگا جمنی تہزیب” سے موسوم کیا ہےجو آج بھی زندہ ہے.

 

 

لھذا وقت کی بھی عین ضرورت ہیکہ ملک میں” ہندو مسلم نفرت” کے کسی بھی اقدام کو رونما ہونے سے عملی طور پر روکا جاے.  مزید یہ کہ قومی و ریاستی "سیاسی سطح” ہو یا کسی "کمیٹی کی تشکیل” کی ضرورت ہو اسمیں "آبادی کے تناسب” کے لحاظ سے افراد کو نمایندگی دی جاے تاکہ "سماجی فضاء” تعصب کا شکار ہوے بغیر مقصد کے حصول میں کامیاب ہو.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button