جنرل نیوز

بھینسہ کی سیاست میں ہلچل، کانگریس کے نمایندہ کونسلر ابو شبیر کا استعفیٰ

بھینسہ کی سیاست میں ہلچل، کانگریس کونسلر ابو شبیر کا استعفیٰ

 

بھینسہ، 29 اپریل (نامہ نگار) بھینسہ بلدیہ کی سیاست میں اس وقت غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی جب وارڈ نمبر 26 سے کانگریس پارٹی کے نمائندہ کونسلر ابو شبیر نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

 

ابو شبیر نے کانگریس پارٹی اور مقامی قیادت پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بلدیہ انتخابات کے دوران ان سے کوآپشن ممبر بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم کامیابی کے بعد اس وعدے کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 26 سے کانگریس کے ٹکٹ پر فردوس بیگم کی کامیابی کے باوجود وعدہ خلافی کی گئی، جس سے نہ صرف ان کی بلکہ مقامی مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

 

انہوں نے اپنے استعفے کے ساتھ ہی اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ ابو شبیر کے اس اچانک فیصلے کے بعد بھینسہ شہر سمیت تعلقہ کی سیاست میں گہماگہمی بڑھ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button