جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی واردات

حیدرآباد : شہر میں ایک پینٹر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ انسپکٹر پولیس سائدولو کے مطابق گورکھپور سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ انیل کمار تلاش معاش کیلئے شہر منتقل ہوا

 

اور جواہر نگر میں مقیم تھا۔ وہ پینٹنگ کنٹریکٹر کے طور پر کام کر کے اپنا گزر بسر کرتا تھا۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انیل کمار کے کمرے سے بدبو آ رہی ہے۔پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی پولیس کو اس کی نعش مکان سے

 

مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ وہاں انیل کمار کے اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کرنے کے نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مالی تنازعہ یا کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا ہو سکتا ہے۔ملزمین کو پکڑنے

 

کے لیے تلاش جاری ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گھر کے مالک اشوک کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button