جرائم و حادثات
خاتون پر حملہ کرکے زیور چھین لیا گیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: شہر کے کومپلی علاقے میں ایک خاتون پر حملہ کرکے طلائی زیور چھین لینے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق جیہ بھیری کالونی میں آئل شاپ چلانے والی ایک خاتون پر ایک ملزم نے اچانک حملہ کر دیا۔ اس نے خاتون کے
گلے میں موجود سونے کی چین چھین لی۔ملزم کے حملے سے خوفزدہ خاتون نے زور زور سے چیخنا شروع کر دیا۔ خاتون کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ فوراً موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔ بعد ازاں اسے مار پیٹ کے بعد پولیس کے
حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوس وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



