جرائم و حادثات

سوشل میڈیا پر زیورات کی نمائش مہنگی پڑ گئی، مشہور یوٹیوبر کے گھر چوری

نئی دہلی: اپنے سونے کے زیورات دکھا کر ویڈیوز بنانے والی ایک معروف یوٹیوبر کو چوروں نے ایسا جھٹکا دیا جس کا اسے اندازہ بھی نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر دکھائے گئے تمام زیورات راتوں رات چوری ہو گئے۔ یہ حیران کن واقعہ مدھیہ پردیش

 

میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر رچنا گجر نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب لائیو اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سونے کے زیورات سے متعلق متعدد ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ تاہم یہی نمائش ان کے لیے مصیبت کا سبب بن گئی۔

 

ان ویڈیوز پر نظر رکھنے والے چوروں نے ان کے گھر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا۔ایک روز جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور لاکروں کو توڑ کر تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 1.91 لاکھ

 

روپے نقد رقم کی چوری کر کے فرار ہوگئے۔ حیرت انگیز طور پر چور جاتے وقت گھر میں موجود انرجی ڈرنکس جن میں ریڈ بُل جیسی مشروبات بھی شامل تھیں اپنے ساتھ لے گئے۔متاثرہ یوٹیوبر کی شکایت پر مدھیہ پردیش کرائم برانچ پولیس

 

نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی زیورات کی ویڈیوز ہی چوروں کو اس واردات کی ترغیب دینے کا سبب بنیں۔اس واقعے کے

 

بعد پولیس نے عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود نقد رقم، زیورات یا حال ہی میں خریدی گئی قیمتی اشیاء کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق ایسی نمائش نہ

 

صرف سائبر مجرموں بلکہ مقامی چوروں کو بھی متوجہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں اس قسم کے جرائم رونما ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button