جرائم و حادثات

کریم نگر جیولری شاپ ڈکیتی کیس ۔ ریاست بہار سے ایک اور ملزم گرفتار 2 پستول ضبط

کریم نگر: ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگر میں واقع پی ایم جے جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران استعمال کیے گئے دو پستول اور ایک موبائل فون پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ یہ بات کریم نگر کے پولیس کمشنر غوث عالم بتائی۔انہوں نے

 

بتایا کہ پولیس نے اس کیس میں پہلے ہی ملزمین سبودھ سنگھ، رگھوناتھ کرماکر عرف جگیرا سنگھ اور رویش کمار عرف پردیومن** کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ بعد ازاں عدالت کے احکامات کے مطابق تینوں ملزمین کو 3

 

جولائی سے 7 جولائی تک پولیس تحویل میں لے کر تفصیلی تفتیش کی گئی۔تفتیش کے دوران ملزمین کی نشاندہی پر پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی اور درختوں اور جھاڑیوں میں چھپائے گئے دو پستول برآمد کیے۔ اسی طرح مدونور کے

 

جنگلاتی علاقے سے ایک موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے اس کیس میں مفرور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں 4 جولائی کو ریاست بہار کے ضلع پٹنہ کے سلیم پور علاقے

 

سے ایک اور ملزم امر سنگھ عرف پہلوان عرف امریندر کمار سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد کریم نگر منتقل کرنے کے لیے ٹرانزٹ وارنٹ حاصل کیا۔ پولیس کمشنر غّث عالم کے مطابق مفرور

 

ملزمین کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button