کریم نگر میں جماعت اسلامی کے سیرت ایکسپو کا رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر کے ہاتھوں افتتاح

حضور اکرم کی سیرت ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ
علماء کرام و رکن اسمبلی و ناظم شہر جماعت اسلامی ہند ذمہ داران کا خطاب
کریم نگر 25ستمبر(نثار احمد پروانہ)حضور اکرم کی سیرت ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ کریم نگر سرکس گراؤنڈ میں سیرت ایکسپو کو مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی گنگولا کملاکر اور الفورس گروپ انسٹی ٹیوٹ چیرمین نریندر ریڈی ناظم جماعت اسلامی شہر کریم نگر صہیب احمد خان مفتی ندیم ، صدر مجلس سید غلام احمد حسین ڈاکٹر مشتاق علی اور دیگر سرکردہ قائدین نے اِن خیالات کا اظہار کیا
۔ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر نے جماعت اسلامی کریم نگر کی جانب سیرت ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دی نریندر ریڈی نے جماعت اسلامی کے جانب سیرت ایکسپو کے انعقاد کی ستائش کی اور اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کیا ۔ ناظم شہر جماعت اسلامی کریم نگر صہیب احمد خان نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ بلا لحاظ مذہب وملت سیرت النبی کے پیغام کو عام کرنا ہے
سیرت ایکسپو کا معزز رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے افتتاح انجام دیا ۔ جب کہ معزز مہمانوں نے جماعت اسلامی کے اسٹالس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس تقریب میں محمد وسیم احمد صدر اے پی سی آر کریم نگر صدر ایم پی جے ساجد خان سابق ڈپٹی میر عباسی سمیع کارپوریٹرعلی محمد یوسف کے علاوہ شعبہ خواتین کے ذمہ داران ، ایس آئی او اور جی آئی اوکے ذمہ داران اور ممبرس کی کثیر تعداد موجود تھی سیرت ایکسپو ہفتہ اور اتوار کو صبح 10بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہیگا۔




