جرائم و حادثات

آم کھانے کے بعد لڑکی کی مشتبہ موت ۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: آم کھانے کے بعد ایک 17 سالہ لڑکی مشتبہ حالت میں فوت ہو گئی جبکہ اس کے ارکان خاندان کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق بیدر سے تعلق رکھنے والے وجے ناتھ اور اندومتی وٹھل واڑی میں مقیم

 

ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان کی رشتہ دار رینوکا نارائن گوڑہ واٹر بورڈ کے قریب سے آم خرید کر ان کے گھر لائی تھی۔ اتوار کے روز اندومتی اور ان کی چار بیٹیوں نے یہ آم کھائے جس کے بعد سب کو الٹیاں اور دست شروع ہو گئے۔تمام متاثرین کو

 

فوری طور پر کاچی گوڑہ کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران بھونیشوری (17) کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق دیگر متاثرین کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

 

پولیس نے واقعہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button