ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے داخلہ امتحان کا ملک بھر میں کامیاب انعقاد

 100 سے زائد مراکز پر ہزاروں امیدوار شریک، 60 طلبہ کو مفت رہائشی یو پی ایس سی کوچنگ فراہم کی جائے گی

حیدرآباد، 22 جون ۔پریس ریلیز:ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیر اہتمام ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دسویں بیچ کے لیے داخلہ امتحان آج ملک بھر کے 100 سے زائد مراکز پر کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس امتحان میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ہر سال باصلاحیت نوجوانوں کو منتخب کرکے انہیں یو پی ایس سی سول سروسز امتحانات کی مفت رہائشی کوچنگ فراہم کرتی ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر معظم حسین نے بتایا کہ اس سال تقریباً 3,000 سے امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا، جن میں سے 60 فیصد سے زائد طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والے 60 امیدواروں کو تقریباً ایک سال تک مکمل طور پر مفت رہائش، طعام، آن لائن و آف لائن کلاسز اور جامع رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 

جناب معظم حسین نے کہا کہ ’’الحمدللہ گزشتہ دس برسوں سے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی یہ خدمت انجام دے رہی ہے اور اس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔ اب تک اکیڈیمی چار سول سرونٹس اور 60 سے زائد گروپ-1، گروپ-2، ریاستی و مرکزی سرکاری افسران قوم کو دے چکی ہے۔‘‘

 

انہوں نے مزید بتایا کہ داخلہ امتحان کے نتائج 2 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔ شمالی ہند کے امیدواروں کے انٹرویوز 11 اور 12 جولائی کو دہلی میں جبکہ جنوبی ہند کے امیدواروں کے انٹرویوز 18 اور 19 جولائی کو حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ حتمی نتائج 29 جولائی کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ نئے بیچ کی کلاسز4 اگست سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کیمپس واقع حیدرآباد شروع ہوں گی۔

 

منیجنگ ڈائرکٹر نے معظم حسین کہا کہ منتخب طلبہ کو ماہر اساتذہ اور تجربہ کار سول سرونٹس کی نگرانی میں ایک پُرسکون اور تعلیمی ماحول میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی مؤثر خدمت انجام دے سکیں۔ انہوں نے تمام امیدواروں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی آئندہ بھی ایسے فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کے ذریعے قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button