جرائم و حادثات
تلنگانہ۔ نظام آباد کے ایکسائز سپرنٹنڈنٹ ملّا ریڈی کے گھر پر اینٹی کرپشن بیورو کا دھاوا

نظام آباد: ریاست تلنگانہ نظام آباد کے ایکسائز سپرنٹنڈنٹ ملّا ریڈی کی رہائش گاہ پر آج صبح سے اے سی بی نے دھاوا کیا۔آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں حیدرآباد کے مچّہ بولارم اور نظام آباد کے پرگتی نگر میں واقع ان کی رہائش
گاہوں کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ کے دفتر اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی بیک وقت تلاشی لی جا رہی ہے۔ملّا ریڈی گزشتہ چھ برسوں سے نظام آباد کے ایکسائز سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں ان پر
بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اسی پس منظر میں اے سی بی حکام نے ان پر توجہ مرکوز کی۔پرگتی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حکام نے اہم دستاویزات ضبط کر لی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق
ملّا ریڈی کو حراست میں لے کر حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



