جرائم و حادثات

تلنگانہ کے چیوڑلہ میں آرمی کی گاڑی درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، 8 جوان شدید زخمی

حیدرآباد، 13 نومبر (اردو لیکس): تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ منڈل میں جمعہ کی صبح آرمی کی ایک گاڑی خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 8 فوجی جوان شدید زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں جملہ 14 جوان سوار تھے۔

 

اطلاعات کے مطابق گولکنڈہ آرمی کیمپ سے جوان تربیتی مشق کے سلسلے میں شاباد منڈل جارہے تھے۔ اسی دوران الاواڑہ گیٹ کے قریب گاڑی اچانک بے قابو ہوگئی اور سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کئی مرتبہ الٹنے کے بعد درخت سے ٹکرا کر رک گئی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی ایک زیرِ تربیت فوجی جوان چلا رہا تھا۔ حادثہ میں 14 جوانوں میں سے 8 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گولکنڈہ کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

حادثہ کی وجوہات اور زخمی جوانوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button