جرائم و حادثات

فون پر بات کرتے ہوئے 5 ویں منزل سے گر کر لڑکی ہلاک۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شہر کے میاں پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک نوجوان لڑکی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق ضلع سری کاکولم سے تعلق رکھنے والے بدھا وینکٹا پرتاپ ریڈی اور پرشانتی میاں بیوی امریکہ میں مقیم ہیں۔

 

ان کی بیٹی بدھا شری پرانمیا (20) سالحال ہی میں اپنی ماں پرشانتی کے ساتھ مایوری نگر کے بومّاریلو اپارٹمنٹ میں واقع اپنی نانی کے گھر آئی تھی۔پیر کی دوپہر پرانمیا فون پر بات کرنے کے لیے عمارت کی چھت پر گئی۔ وہ دیوار کے

 

سہارے کھڑی تھی کہ اچانک توازن کھو بیٹھی اور نیچے گر گئی۔واچ مین کی اطلاع پر ماں پرشانتی اپنی بیٹی کو ایک خانگی اسپتال لے گئیں جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پرانمیا آن لائن ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

 

مقامی لوگوں کے مطابق اس کی ماں پرشانتی کا علاقے میں ایک فلیٹ بھی ہے اور وہ آئندہ دو تین دنوں میں وہاں منتقل ہونے والی تھیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button