جرائم و حادثات

اے ٹی ایم کیش وین سے 17 لاکھ روپے کی چوری، ڈرائیور رقم لے کر فرار۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

اے ٹی ایم کیش وین سے 17 لاکھ روپے کی چوری، ڈرائیور فرار۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

 

حیدرآباد: شہر کے آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن حدود میں اے ٹی ایم کیش ریپلینشمنٹ وین سے 17 لاکھ روپے کی چوری کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ویان کا ڈرائیور نقد رقم سے بھرا کیش باکس لے کر فرار ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت واردات انجام دی اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

یہ واقعہ رین بازار سنتوش نگر مین روڈ پر پیش آیا۔ اس سلسلے میں آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

ملزم کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button