اوٹکور: محرم کے موقع پر سابق رکن اسمبلی چٹیم رام موہن ریڈی اور کانگریس قائدین کی شرکت

اوٹکور: محرم کے موقع پر سابق رکن اسمبلی چٹیم رام موہن ریڈی اور کانگریس قائدین کی شرکت، عقیدت کے پھول پیش
اوٹکور: نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل اسمبلی حلقہ کے اوٹکور منڈل مرکز میں محرم الحرام کے موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی چٹیم رام موہن ریڈی نے محرم الم پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور خصوصی دعاؤں میں شرکت کی۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور معززینِ علاقہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دوسری جانب اوٹکور کے اویسی چوراہا سے محلہ بڑے پیروں تک جلوس نکالا گیا، جہاں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں عقیدت کے ساتھ چادر پیش کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔
محرم کی تقریبات میں کانگریس پارٹی کے قائدین اور مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر منڈل کانگریس صدر وگنیشور ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی ڈاکٹر سوریا پرکاش ریڈی، ناصر خان، محمد عرفات، ضمیر علی، یوتھ کانگریس صدر مہیش، گوپال ریڈی، جناردھن ریڈی، نارن ریڈی، ٹاؤن صدر لنگم، شنکر، شیخ جلال، امجد ٹیلر سمیت دیگر قائدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شرکاء نے ملک و ملت کی سلامتی، بھائی چارے اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں اور محرم کے پیغامِ ایثار، قربانی اور اتحاد کو عام کرنے پر زور دیا۔



