جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بکرے کے گوشت میں بیل کا گوشت ملا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب، 50 کلو گوشت ضبط

حیدرآباد کے علاقے ملے پلی میں ایچ فاسٹ، سی سی ایس، فوڈ سیفٹی، ویٹرنری حکام اور حبیب نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بکرے کے گوشت میں بیل کا گوشت ملا کر ہوٹلوں کو سپلائی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوگیا۔

 

حکام نے دھاوے کے دوران تقریباً 50 کلو ملاوٹ شدہ گوشت ضبط کر کے تلف کردیا۔ پولیس نے کم قیمت پر مختلف ہوٹلوں کو یہ گوشت فروخت کرنے کے الزام میں عثمان قریشی کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک اور ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمین بکرے کے گوشت کے نام پر بیل کا گوشت ملا کر مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کر رہے تھے۔ متعلقہ محکموں نے اس معاملے کو عوامی صحت سے متعلق سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کے نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد کا بھی پتہ چل سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button