جنرل نیوز

دیورکدرہ میں جونیئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت کی نئی عمارت کا ورچوئل افتتاح

مرزا وسیم بیگ کی رپورٹ 

دیورکدرہ -2جولائی/ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے دیورکدرہ منڈل میں قائم کی گئی جونیئر سول جج-کم-جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عدالت کی نئی عمارت کا افتتاح جمعرات کو ورچوئل طریقۂ کار کے ذریعے انجام دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اور نے حیدرآباد سے آن لائن شرکت کرتے ہوئے عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔

 

مقامی سطح پر ضلع کی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ایم۔ پریمالتا اور نے ربن کاٹ کر عدالت کی عمارت عوام کے لیے وقف کی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ نئی عدالت کے قیام سے دیورکدرہ اور اطراف کے علاقوں کے عوام کو عدالتی خدمات مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی، مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی اور بروقت انصاف کی فراہمی کو فروغ ملے گا۔

 

تقریب میں ضلع کلکٹر ، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سکریٹری اندرا، دیگر سرکاری افسران، وکلاء اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button