جنرل نیوز

ایس آئی آر سروے کے دوران بھینسہ میں مجلسی اراکین بلدیہ عوام کی رہبری اور خدمات کے لیے متحرک۔

ایس آئی آر سروے کے دوران بھینسہ میں مجلسی اراکین بلدیہ عوام کی رہبری اور خدمات کے لیے متحرک۔

محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیئرمین و ضلعی صدر مجلس تعلقہ مدہول کے مسلمانوں کے لیے بھی فکر مند۔۔

 

بھینسہ 4/جولائی (اظہر احمد خان) ایس آئی آر سروے کے دوران بھینسہ شہر میں محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیئرمین و ضلعی صدر مجلس کی قیادت میں مجلسی اراکین بلدیہ شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشن کے عوام کی رہبری اور خدمات کے لیے متحرک انداز میں سرگرم ہے جبکہ ایس آئی آر معاملہ میں محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیئرمین و ضلعی صدر مجلس بھینسہ شہر کے مسلمانوں کی فکر کے ساتھ ساتھ تعلقہ مدہول کے مسلمانوں کے لیے فکر مند دیکھے جارہے ہیں

 

جس کی واضح مثال موضع پانگری ہے جہاں محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیئرمین و ضلعی صدر مجلس کی ہدایت پر قاضی ایوب احمد مجلسی نمائندہ کوآپشن ممبر و ہمارا سہارا یوتھ ریاستی صدر نے تمجید کاشف ہمارا سہارا یوتھ بھینسہ ٹاؤن صدر کے ہمراہ موضع خواجہ پانگری پہنچکر مسلم افراد سے ملاقات کرکے ایس آئی آر فارمس کی خانہ پُری کی اور پانگری کی مسجد میں بیٹھکر نوجوانوں کو فارم بھرنے کے طریقے سے واقف کروایا

 

جس پر موضع پانگری کے مسلمانوں نے مجلسی قیادت کے علاوہ قاضی ایوب احمد اور تمجید کاشف کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر قاضی ایوب احمد مجلسی نمائندہ کوآپشن ممبر و ہمارا سہارا یوتھ ریاستی صدر نے موضع پانگری کے مسلمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتاکہ کسی بھی ووٹر کی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ووٹنگ فہرست کام ہدف نہ ہوجائے اس لیے فارم بھرنے کے دوران کافی محتاط رہے کیونکہ تمام ووٹرس کے لیے ملک میں ووٹ ہی جمہوری حق ہے

 

انھوں نے موضع پانگری کے مسلمانوں سے خواہش کی ہیکہ اگر کسی گاؤں میں فارم بھرنے کے لیے مسلمان واقف نہیں ہے تب ہرگز بھی پریشان نہ ہو بلکہ بھینسہ کی مجلسی قیادت سے رابطہ کرے ہر موقع پر مدد کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button