جرائم و حادثات

بس اسٹانڈ کے ہجوم کا فائدہ اٹھا کر خواتین کی سونے کی چین اور پرس چوری کرنے والے 6سارقین گرفتار   

بس اسٹانڈ کے ہجوم کا فائدہ اٹھا کر خواتین کی سونے کی چین اور پرس چوری کرنے والے 6سارقین گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نظام آباد بی پرکاش کا بیان

نظام آباد: 4/جولائی(اردو لیکس)بس اسٹانڈ پر بسوں میں سوا ر بزرگ خواتین کے گلے اور پرسوں سے سونے کی چین چوری کرنے والے 6 رکنی سارقین کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیت کا سونا اور کار ضبط کی گئی۔

 

اسسٹنٹ کمشنر پولیس نظام آبادبی پرکاش نے صحافت کیلئے جاری کردہ بیان میں اس کیس میں ملوث خدیجہ بیگم ملزم A1، ملزم A2 نجمہ بیگم، شیخ امجد، عبدالذبیر،شیخ وسیم احمد، طاہرہ 17.06.2026 کو شام 5 بجے، نوی پیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں نیوی پیٹ بس اسٹانڈ پر جب 76 سالہ ونکارا وجئے لکشمی ایک بس میں سوار تھیں، A1/خدیجہ بیگم، A2/نجمہ اور A3/امجد، اس کی بیوی A4/الطاف اس کے پیچھے گھوم رہے تھے۔ امجد کی ارٹیگا کار میں بھینسہ لے کر گئے۔

 

اسی طرح انہوں نے پولیس پوچھ تاچھ کے دوران رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے نظام آباد اور نندی پیٹ بس اسٹانڈ سے سونے کی چوڑیاں، ہار، کنگن اور نکلیس،گنڈل کی رسیاں کا سرقہ کیا تھا۔ آج پولیس نے ان کو اس وقت پکڑا جب وہ چوری شدہ مال فروخت کرنے نظام آباد آرہے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے اور بزرگ خواتین کو نشانہ بناتے تھے

 

اور بس اسٹانڈ پر ہجوم ہونے پر خواتین کے تھیلوں اور پرس سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرتے تھے۔ بعد میں انہوں نے اس سے پہلے کبیر، بھینسہ، مدھول اور آرمور میں کئی چوری کی اور جیل بھی جا چکے تھے۔ چوروں کی اس بین ضلعی ٹولی کو نوی پیٹ پولیس نے ہفتہ کی صبح نظام آباد نارتھ رورل سرکل کے نوی پیٹ سب انسپکٹر کے سری کانت اور عملے کی ایک ٹیم کی موجودگی میں سارقین کو گرفتار کیا۔ اس گینگ کے تین ارکان ندیم، زبیر اور طاہرہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

 

۔اس کیس میں ملوث سارقین کو نظام آباد ڈیویژن اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بی پرکاش یادوکی قیادت میں بی سرینواس نارتھ رورل سرکل انسپکٹر، کے سری کانت سب انسپکٹر پی ایس نوی پیٹ، اے ایس آئی غفار، ہیڈ کانسٹیبل راجیشور، کانسٹیبل راجہ ریڈی، راکیش، سردار سنگھ،سریکانت گوڑ، سی ڈی آر سیل ٹیم ساگر، سرینواس، سندیپ، ناگاراجو، راکیش، للیتا، پروالکا و دیگر عملے کو پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے ملزمین کو گرفتار کرنے پران کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button