جنرل نیوز
ایس آئی آر سے متعلق شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد: ایس آئی آر سے متعلق ایک پروگرام جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کی جانب سے السلام ہائی اسکول عید ی بازار میں رکھا گیا۔
اس پروگرام میں منظور احمد جنرل سکریٹری ایم پی جے نے شرکت کی اور بتایا کے پورے تلنگانہ میں ایس آئی آر مہم چلائ جارہی ہے اور ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں ساتھ ہی شعور بیداری پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر وحید صاحب نے فارم کیسے فل کرنا بتایا گیا۔ حسام الدین متین امیر مقامی نے ایس آئی آر کی اہمیت پر روشنی ڈالی جناب عمادالدین سابق امیر مقامی اور رفقاء اس موقع پر موجود تھے۔



