جرائم و حادثات

شاہ آباد 6 افراد کا قتل سب انسپکٹر معطل

حیدرآباد:رنگا ریڈی ضلع کے شاہ آباد پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔

 

ضلع کلکٹر سی۔ نارائن ریڈی نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں شاہ آباد کے سب انسپکٹر رمیش کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں لاپرواہی برتنے والے تمام ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

کلکٹر نے یقین دہانی کروائی کہ ریاستی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس دوران کمشنر پولیس فیوچر سٹی ترون جوشی نے بتایا کہ پوکسو کیس میں لاپرواہی برتنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔

 

دوسری جانب مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے دس خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔ پولیس تکنیکی شواہد سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹول پلازہ کے ریکارڈ کی مدد سے

 

تحقیقات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button