نیشنل

شادی کے دباؤ سے تنگ آ کر نوجوان خاتون نے سر منڈھوا لیا

نئی دہلی: شادی کے لیے خاندان کی جانب سے مسلسل دباؤ کا سامنا کرنے والی ایک انسٹاگرام کرئیٹر کے منفرد اور جرات مندانہ اقدام نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

معروف سوشل میڈیا کرئیٹر کیرتنا مینن نے دعویٰ کیا کہ ان کے گھر والے مسلسل شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ اس دباؤ سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنا سر مکمل طور پر منڈوا لیا۔

 

انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا "میری ماں میری شادی کروانا چاہتی ہے۔” اس پوسٹ کے بعد ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور لاکھوں افراد نے اسے دیکھا۔

 

ویڈیو سامنے آتے ہی ہزاروں صارفین نے کیرتنا کے فیصلے کی تعریف کی خاص طور پر نوجوان خواتین نے ان کی ہمت کو سراہا۔صارفین نے تبصروں میں لکھا”کیا زبردست پلان ہے!””ذاتی آزادی سب سے زیادہ اہم ہے۔”خوبصورت بالوں سے زیادہ خودداری قیمتی ہے۔”

 

بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ کیرتنا اُن خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کی علامت ہیں جو اپنے خاندان کی جانب سے زبردستی شادی کے دباؤ کا سامنا کرتی ہیں لیکن کھل کر اپنی بات نہیں کہہ پاتیں۔”بال پسند تھے، مگر اپنی آزادی زیادہ عزیز ہے”کیرتنا مینن نے کہا کہ انہیں اپنے بال بہت پسند تھے

 

لیکن اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کے حق کے تحفظ کے لیے انہیں یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خواتین کے ذاتی حقوق، اپنی پسند سے شادی کرنے یا نہ کرنے کے

 

اختیار اور خاندانی دباؤ جیسے موضوعات پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم یہ ویڈیو کہاں کا ہے فوری پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button