جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نرمل شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد ۔ نرمل شہر کے وشواناتھ پیٹ وائی ایس آر نگر کالونی کے قریب ایک نوجوان کو نامعلوم افراد نے بے رحمی سے قتل کردیا۔

 

مقامی افراد اور پولیس کے مطابق اسی کالونی کا رہنے والا 23 سالہ اسلم آٹو میں سفر کررہا تھا کہ تین افراد گاڑی میں وہاں پہنچے اور اچانک اس پر حملہ کردیا۔ ملزمین نے اس کی گردن اور پیٹ میں چاقو سے وار کیے اور فرار ہوگئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اسلم کو فوری طور پر سرکاری جنرل ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ ڈی ایس پی سرینواس نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ پولیس قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button