تلنگانہ

رات بھر بارش، آج بھی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ موسم خوشگوار ہونے سے درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات، حیدرآباد کے مطابق آج صبح 10 بجے تک آصف آباد، منچریال، عادل آباد، نظام آباد، جگتیال، بھوپال پلی، کوتہ گوڑم، ملوگو، سنگاریڈی، راجنہ سرسلہ، میدک اور کاماریڈی حیدراباد اضلاع میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام، خصوصاً نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب کسانوں نے بارش کا خیرمقدم کیا ہے، کیونکہ اس سے فصلوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button