نیشنل

جموں و کشمیر میں شدید بارش تاحال 26 ہلاک

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پیر کے روز شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔

 

اس کے ساتھ ہی ریاست میں بارش کی تباہ کاریوں کے باعث گزشتہ 2 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں مسلسل ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے بچاؤ اور امدادی کاموں میں رکاوٹ آئی۔

 

حکام کے مطابق 7 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے لوران کے بالائی علاقے میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کچا مکان گر گیا جس کے ملبے تلے 2 بچوں سمیت 7 افراد زندہ دفن ہو گئے۔

 

حکام نے بتایا کہ گاؤں والوں نے ملبے سے 7 نعشیں نکالیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت زاہدہ بیگم (38)، ان کے 6 سالہ بیٹے منان رفیق، 4 سالہ بیٹی علیسا، تنویر احمد بھٹ (27)، شمیم اختر (33)، شبنم بانو (31) اور محمد عرفان (17) کے

 

طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام افراد پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل کے اریگام گاؤں کے رہائشی تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button