نیشنل

وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل راجیہ سبھا میں پیش۔ اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں وندے ماترم بل پر سیاسی ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ وندے ماترم بل جمعہ کے روز مرکزی وزیرِ مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں پیش کیا۔

 

بل کے مطابق وندے ماترم کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مجوزہ قانون میں ایسی حرکت پر قید کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ بل میں یہ بھی شامل ہے کہ آئندہ جہاں بھی وندے ماترم گایا جائے اسے مکمل طور پر ہی پیش کرنا ہوگا۔مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید اعتراضات ظاہر کیے۔

 

بل کی مختلف شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا جس کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی متاثر ہوئی۔صورتحال کے پیشِ نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

توقع ہے کہ وندے ماترم بل پر پیر کے روز راجیہ سبھا میں تفصیلی بحث ہوگی۔ حکومت اس بل کو قانون کی شکل دینے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہے

 

جبکہ اپوزیشن نے بھی اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کے اشارے دیے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button