تلنگانہ

جین زی کو وزیر بنایا جائے۔ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کا مطالبہ

حیدرآباد: مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ واقعی نوجوان نسل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو صرف بیانات دینے کے بجائے عملی اقدامات کریں اور انہیں وزارتی عہدے سونپیں۔

 

اتوار کو شمس آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا "اگر آپ کی نیت صاف ہے تو پہلے ایم ایل سیز سے استعفیٰ دلوائیں اور ان کی جگہ جن زی نوجوانوں کو موقع دیں۔

 

آپ کے پاس کئی اہم وزارتیں خالی ہیں انہیں نوجوانوں کے حوالے کریں۔”انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "آپ کی نظر میں جین زی سے مراد وی ایچ، کے کے اور کودنڈا رام جیسے قائدین ہیں۔

 

کانگریس کی روایت رہی ہے کہ نوجوانوں کے کوٹہ میں عمر رسیدہ رہنماؤں کو عہدے دیے جاتے ہیں۔”بنڈی سنجے نے مزید کہا کہ "بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصول ہے پہلے ملک پھر پارٹی اور آخر میں فرد۔ اسی اصول کے تحت دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دیا۔”

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر کانگریس واقعی نوجوان قیادت پر یقین رکھتی ہے تو اسے اپنے دعووں کو عملی شکل دینی چاہیے اور نئی نسل کو حکومت میں فیصلہ سازی کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button