نیشنل

4 سالہ بچہ کا غلط پاؤں کاٹ دیا گیا۔ ہریانہ میں ڈاکٹرس کی لاپرواہی کا واقعہ

نئی دہلی: ہریانہ کے نوح ضلع میں طبی لاپرواہی کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک چار سالہ بچے کو پاوں میں رسولی کی شکایت پر ہاسپٹل لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے متاثرہ پاوں کے بجائے دوسرے پاوں کا آپریشن کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق عارف نامی شخص اپنے چار سالہ بیٹے کو اس کے پاوں میں رسولی کی شکایت کے بعد 20 تاریخ کو نلہر کے سرکاری میڈیکل کالج لے کر گیا۔

 

معائنے کے بعد ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کروایا اور بتایا کہ بچے کی بائیں ٹانگ میں سرجری ضروری ہے۔ اس کے بعد بچے کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔اس دوران بچے کی سرجری کی گئی۔

 

آپریشن کے بعد جب بچے کو وہیل چیئر پر آپریشن تھیٹر سے باہر لایا جا رہا تھا تو اس کے والد عارف نے دیکھا کہ بائیں پاوں کے بجائے دائیں پاوں کا آپریشن کر دیا گیا ہے۔

 

جب اس معاملے کی اطلاع ڈاکٹروں کو دی گئی تو انہوں نے بعد میں بچے کے اصل متاثرہ یعنی بائیں پاوں کا بھی آپریشن کیا۔ بچے کے والد نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈاکٹر سے اس بارے میں سوال کیا تو ڈاکٹر نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ مسئلہ درست کر دیں گے۔

 

عارف نے اس واقعے کے خلاف اعلیٰ حکام سے شکایت درج کروائی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد میڈیکل کالج انتظامیہ نے کہا ہے کہ چار ڈاکٹروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

 

جو اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button