جرائم و حادثات

جائیداد کی خاطر بھابھی کے قتل کی کوشش۔ حیدرآباد کی ٹپہ چبوترہ پولیس نے دیور کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ باعث پیش آئے ایک سنگین قتل کی کوشش کے مقدمے میں ملوث تین ملزمین کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

 

محمد دستگیری شریف عرف پپو (32 سال)،غلام نبی قریشی (44 سال) اورمحمد عثمان عرف اڈّو عرف اڈّو با (25 سال) کی گرفتاری عمل میں آئی۔

 

محمد دستگیری شریف کا اپنی بھابھی شمیم بیگم عرف شمیم سلطانہ کے ساتھ خاندانی جائیداد اور گھریلو معاملات پر شدید تنازعہ چل رہا تھا۔

 

اسی رنجش کے باعث اس نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا 27 جولائی کو  تینوں ملزمین ہونڈا ایکٹیواپر سوار ہو کرسموسہ گلی میں واقع متاثرہ خاتون کے گھر

 

پہنچے اور ان پر تلوار سے حملہ کردیا جس کی وجہہ سے خاتون شدید طورپر زخمی ہوگئی اور اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا

 

اور ان کے پاس سے قاتلانہ حملے میں استعمال ہتھیار بھی ضبط کر لیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button