تلنگانہ

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں موسلا دھار بارش۔ کڑم پراجکٹ کے دروازے کھول دئیے گئے

خانہ پور: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع بھر میں مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہےہے۔ شدید بارش کے باعث کڑم پرجیکٹ میں پانی تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔

 

اس صورتحال کے پیشِ نظر حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر ڈیم کے 6 فلڈ گیٹس کھول دیے ہیں تاکہ اضافی پانی نیچے کی جانب چھوڑا جا سکے۔

 

اس وقت ڈیم میں 77,442 کیوسک سیلابی پانی داخل ہو رہا ہ، جبکہ 6 فلڈ گیٹس کو 10 فٹ تک کھول کر تقریباً 67,000 کیوسک پانی دریائے گوداوری میں چھوڑا جا رہا ہے۔

 

کڑم پراجیکٹ کی مکمل ذخیرہ کرنے کی گنجائش 700 فٹ پانی کی سطح اور 3.495 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح 693.725 فٹ اور ذخیرہ شدہ پانی 2.212 ٹی ایم سی ہے۔

 

کڑم پراجکٹ کے ایگزیکٹو انجینئر پروین کمار نے پراجکٹ کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص سیلابی پانی یا بہاؤ والے علاقوں کی طرف نہ جائے

 

چونکہ کڑم کے بالائی علاقوں میں بھی شدید بارش جاری ہیں اس لیے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button