جرائم و حادثات

متحدہ ضلع عادل آباد میں نقلی نوٹوں سے عوام میں تشویش

عادل آباد: ریاست تلنگانہ متحدہ ضلع میں نقلی کرنسی نوٹوں کی گردش نے ایک بار پھر تشویش پیدا کر دی ہے۔

 

کوٹالہ منڈل مستقر میں سامنے آنے والے واقعات سے تاجروں اور عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔گزشتہ ماہ کاغذ نگر کے ایک تاجر کو کوٹالہ میں کسی نے 500 روپے کا جعلی نوٹ دے دیا تھا

 

جسے بعد میں بینک حکام نے ضبط کر لیا۔ اب تازہ واقعے میں کوٹالہ کے ایک اور تاجر کے پاس 100 روپے کا جعلی نوٹ پہنچا۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ تاجر سامان کی خریداری کے لیے

 

مہاراشٹر اگیا ہوا تھا وہاں اس تاجر کو نقد رقم ادا کرتے وقت معلوم ہوا کہ 100 روپے کا نوٹ جعلی ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button