جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں سر عام ایک شخص کا بیہمانہ قتل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے سعید آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سنگارینی کالونی میں منگل کے روز ایک شخص کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق  35 سالہ تاجر عامر پر ایک مقامی نوجوان نے ناریل کاٹنے والے تیز دھار چاقو سے سرِعام سڑک پر موجود لوگوں کے سامنے بے رحمی سے حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ عامر خون میں لت پت ہو کر موقع پر ہی گر پڑا۔

 

مقامی افراد نے زخمی عامر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔اس واردات کے بعد سنگارینی کالونی کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے سعید آباد پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس اس بات کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔تحقیقاتی ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button