تلنگانہ
پوچم پاڈ پراجکٹ میں ڈوبنے والے تین نوجوانوں کے گھر والوں سے مہیش کمار گوڑ کی ملاقات

نظام آباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے پوچم پاڈ پراجیکٹ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کلیم، عظیم اور وجاہت کے گھر والوں سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد بھی فراہم کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں کانگریس پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع صدر تلنگانہ اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان اوما رانی، چیئرمین کانگریس میناریٹی ڈپارٹمینٹ محمد عرفان ، کیش وینو، گنگادھر، دیاکر گوڑ اور دیگر موجود تھے۔



