عبدالرشید انٹیلیجنس آفیسر کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کے عہدے پر ترقی مختلف عوامی گوشوں سے مبارکباد
عبدالرشید انٹیلیجنس آفیسر کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کے عہدے پر ترقی
مختلف عوامی گوشوں سے مبارکباد

کورٹلہ 8/اگست ( محمد چاند پاشاہ) کورٹلہ شہر کے محلہ ڈاگ بنگلہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید جو 1989 کانسٹیبل بیاج سے تعلق رکھتے ہیں جو فلحال پولیس محکمہ میں انٹیلیجنس ونگ میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ پر برسر خدمت ہیں ریاستی محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے ترقی دی
جس پر کریم نگر ریجن انٹیلیجنس آفیسر و ڈی۔ایس۔پی موہن اور جگتیال زونل انٹیلیجنس آفیسر و سرکل انسپکٹر راجندر نے دفتر انٹیلیجنس کریم نگر ریجن میں عبدالرشید کو اسٹارس لگاکر انہیں مبارکباد پیش۔ اطلاع ملنے پر شہریان کورٹلہ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی واضح رہیکہ عبدالرشید جو ایک اچھے والی بال کھلاڑی بھی ہیں اور ایک ہونہار فرض شناس پولیس آفیسر بھی ہیں
جنھوں نے اپنی جانب سے ماؤوسٹوں کے دور میں جنگل ڈیوٹی کے علاوہ کیاٹ کمانڈو، انٹیلیجنس، کاؤنٹر انٹیلیجنس، اسپیشل برانچ، لاء اینڈ آرڈر، محکمہ پولیس کے مختلف شعبوں میں میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دیں اور کئی ایک ایوارڈس و نقد ریوارڈس حاصل کئے۔عبدالرشید کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کے عہدے پر ترقی ملنے پر محمد نعیم الدین موظف اسسٹنٹ پروفیسر و ناظم ضلع جگتیال، عبدالقدیر موظف آفس سب آرڈینٹ، عبدالوحید عیدگاہ مسجد، محمد بشیر الدین حیدر موظف پرنسپل،محمد نظام الدین ایگریکلچر آفیسر، محمد علیم الدین یم۔یم بلڈرس کریم نگر، محمد فصیح الدین قائد بی۔آر۔یس پارٹی، محمد فخرالدین احمد موظف اسکول اسسٹنٹ،عبدالرحیم موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر، عبدالحفیظ فردوس گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر،محمد یوسف، محمد الیاس عربین جوس پوائنٹ، عبدالطیف موظف ہیڈ ماسٹر، محمد عبدالشکور مجیب انچارج پمپ ہاؤس بلدیہ،محمد احمد الدین سعودی عربیہ، محمد عبدالوکیل صدر ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع نرمل، محمد افسر موظف اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس اوٹنور،محمد عبدالرؤف ہیڈ ماسٹر، عبدالرحمن سیول کنٹرایکٹر، شیخ چاند، محمد افسر، محمد کریم خان، محمد صادق، محمد منیر، شیخ نعیم، محمد فصیح، محمد زبیر، عبدالخلیل این۔آر۔آئی، محمد علیم طاہر این۔آر۔آئی، عبدالغفور پنچایت سیکرٹری، محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی و صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ،شیخ شعیب، محمد ارباز، محمد عبدالحفیظ، محمد جنید، محمد عبدالواجد ین۔آر۔آئی،محمد عبدالرفیع، محمد نظام الدین،شیخ مبین، شیخ محسن، یحیی وجاہت، محمد رفیع، محمد ریحان، محمد عبدالخضر، محمد رضوان، محمد عمران یو۔ایس۔اے،محمد اسرار، محمد عابد،اکرام، شہباز،زکریا، محمد ارباز، طلحہ عاصم، طحہ قاسم، کے علاوہ قاسم فیملی، یقین پور فیملی کے اراکین نے عبدالرشید کو مبارکباد پیش کی۔




