نیشنل

سلمان خان کی سیکوریٹی پر تعینات پولیس ملازم کی موت

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سیکورٹی پر تعینات ایک پولیس ملازمین کی ڈیوٹی کے دوران ہی موت ہوگئی۔ کانسٹبیل کی شناخت 41 سالہ گنیش کے طور پر ہوئی ہے۔

 

گنیش کئی برسوں سے سلمان خان کی سیکورٹی پر تعنات تھے اور گھر کے باہر ڈیوٹی دیتے تھے۔ جمعہ کے روز ڈیوٹی کے دوران گنیش کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ چکر کھا کر زمین پر گر پڑے۔موقع پر موجود دیگر پولیس ملازمین

 

اور سیکورٹی اسٹاف نے کانسٹیبل گنیش کو فوراً قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس تعلق سے ممبئی پولیس کے ایک آفیسر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ابتدائی جانچ کے مطابق

 

کانسٹیبل گنیش کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے اور ہاسپٹل میں داخل کرانے کے وقت حالت انتہائی نازک تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی باندرہ پولیس اور سینئر آفیسر موقع پر پہنچے۔

 

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کی تصدیق ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اداکار سلمان خان کو گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل دھمکی مل رہی ہے۔ اس وجہ سے ان کے گھر کے باہر 24 گھنٹے پولیس ملازمین اور ذاتی سیکورٹی عملہ تعینات رہتا ہے۔

 

گنیش بھی اسی سیکورٹی ٹیم کا حصہ تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ’’ محکمے کی جانب سے مہلوک کانسٹیبل کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد اور معاوضہ دیا جائے گا، ساتھ ہی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button