نیشنل

اپنے بھائی کی تدفین میں شریک ہوں گے عتیق احمد کے 2 بیٹے۔ سخت سیکورٹی کے درمیان منتقلی

نئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے ابان کی سڑک حادثے میں موت کے بعد اس کے جنازے اور تدفین کے عمل میں شامل ہونے کے لیے لیے جیل میں محروس ان کے دونوں بھائیوں کو پریاگ راج لایا جائے گا۔

 

علی احمد اور عمر احمد کی پیرول منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانسی جیل میں بند علی احمد اور لکھنؤ جیل میں بند عمر احمد کو آج رات 8 بجے تک پریاگ راج پہنچنا ہے۔

 

دونوں کو متعلقہ جیلوں سے ضلع پولیس اپنی نگرانی میں پریاگ راج لے کر آئے گی۔ میڈیا میں پہلے خبر آئی تھی کہ ابان احمد کی تدفین جمعہ کو ہوگی، پھر ارکان خاندان کے صلاح و مشورہ کے بعد تدفین کا وقت ایک روز یعنی آج کے لیے بڑھا دیا گیا۔

 

21 سالہ ابان احمد کی تدفین آج رات میں 8 بجے کے بعد پریاگ راج کے کساری مساری میں واقع خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں عتیق احمد ان کے بھائی اشرف والد فیروز اور بیٹے اسد کی قبریں موجود ہیں۔ابان کی سڑک حادثے میں موت کی خبر کے بعد خاندان میں سوگ کا ماحول ہے۔

 

پیرول کے تحت علی احمد اور عمر احمد دونوں کو ابان کے جنازے میں شامل ہونے اور اس کی تدفین مکمل ہونے تک پریاگ راج میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے بعد دونوں کو واپس متعلقہ جیلوں میں لے جایا جائے گا۔

 

دونوں بھائیوں کو پریاگ راج لانے کے دوران پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button