جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں آر آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جگتیال: جگتیال ضلع کے بیئرپور میں واقع ایم آر او (تحصیلدار) کے دفتر پر اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) کے افسران نے اچانک چھاپہ مارا۔

 

اس کارروائی کے دوران آر آئی راہول کو ایک خاتون سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون کسی کام کے سلسلے میں ایم آر او کے دفتر گئی تھی جہاں اس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ اس پر خاتون نے اے سی بی کے افسران سے شکایت کی۔

 

اس شکایت کے بعد جمعرات کو جب متاثرہ خاتون، آر آئی راہول کو 30 ہزار روپے دے رہی تھی تو اے سی بی کے افسران نے اسے موقع پر ہی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

یہ کارروائی اے سی بی ڈی ایس پی مہندر ریڈی کی نگرانی میں کی گئی۔ اس آپریشن سے متعلق مزید مکمل تفصیلات اے سی بی حکام کی جانب سے جاری کیا جانا باقی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button