نیشنل
امریکہ میں سب سے زیادہ ہندوستانی شہریوں پر حملے

نئی دہلی ۔گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہریوں پر سب سے زیادہ حملے امریکہ میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو یہ اطلاع دی۔
حکومت کے مطابق 2021 سے 2023 کے درمیان امریکہ میں بھارتی شہریوں پر 33 حملے ہوئے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 32 حملے ریکارڈ کیے گئے۔
اسی عرصے کے دوران برطانیہ میں 31 اور کینیڈا میں 30 حملے بھارتی شہریوں کے خلاف درج ہوئے۔حکومت نے مزید بتایا کہ اسی مدت میں آئرلینڈ میں بھارتی شہریوں کے خلاف 24 پُرتشدد واقعات پیش آئے۔



