اکیڈیمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ نظام آباد کے زیر اہتمام سب انسپکٹرس اور کانسٹیبل کے تقررات کیلئے مفت ٹریننگ

اکیڈیمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ نظام آباد کے زیر اہتمام سب انسپکٹرس اور کانسٹیبل کے تقررات کیلئے مفت ٹریننگ فراہم کی جائے گی
شیخ حسین، عبدالرحمن بازار رہ،حلیم قمر کی مشترکہ صحافتی کانفرنس
نظام آباد: 13/ اگست (اردو لیکس) اکیڈیمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ نظام آباد کے زیر اہتمام تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں 7 ہزار سب انسپکٹرس (200)کانسٹیبل کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن 19/ اگست سے 9/ ستمبر 2026 ء تک آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار آج صبح جماعت اسلامی ہند کے دفتر ابوللیث ہال متصل مسجد رضا بیگ پر منعقدہ ایک مشترکہ صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسین، عبدالرحمن بازارہ رہ، محمد شکیل احمد فاضل صدر مجلس نظام آباد، محمد حلیم قمر صدر ایم پی جے نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں ملت کے نوجوانوں کی کثرت سے نمائندگی اور پولیس ری کروٹمنٹ میں بھرتی کیلئے دو تاتین ماہ تک ماہر ٹرینرس کے ذریعہ مفت تربیت فراہم کی جائے گی اور اس ٹریننگ میں اپنی درخواستیں آن لائن کرنے کے بعد انہیں حیدرآباد اور نظام آباد میں قیام و طعام کے ساتھ سہولتیں فراہم کی جائے گی۔
ان قائدین نے کہا کہ نوجوانوں کی عمر 18 سال سے لیکر 25 سال کے درمیان ہونا چاہئے۔ نظام آباد کیلئے 176 پولیس کی جائیدادیں مختص کی گئی ہیں خواہشمند نوجوانوں کیلئے 16/ اگست کو مسجد عرفات احمد پورہ نظام آبادمیں نوجوانوں کیلئے خصوصی طور پر تربیتی شعور بیداری اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں محکمہ پولیس کے تجربہ کار و ماہر ین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں
ان قائدین نے نوجوانوں سے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مستقبل کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کریں۔ ان قائدین نے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں
۔ قبل ازیں محمد انور خان نے شرکاء پریس کانفرنس کا تعارف کروایا۔ پریس کانفرنس میں لطیف الدین، ظہیر الدین و دیگر موجود تھے۔ بعدازاں اس ریکروٹمنٹ کے تشہیری پوسٹر کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔




