تلنگانہ
تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ماہی گیر کی قسمت چمک اٹھی، جال میں پھنسی 36 کلو کی بڑی مچھلی
کریم نگر میں ماہی گیر کی قسمت چمک اٹھی، جال میں پھنسی 36 کلو کی دیوہیکل مچھلی
تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گنگادھر منڈل کے گرساکورتی گاؤں کے مضافات میں واقع سیلابی نالے ( فلڈ فلو کنال) میں پانی کی روانی روک دیے جانے کے بعد ماہی گیر گزشتہ دو روز سے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔ اسی دوران ماہی گیر سمپت کے جال میں چہارشنبہ کے روز 20 کلو وزنی بڑی مچھلی پھنسی، جس پر وہ خوشی سے جھوم اٹھا
لیکن اگلے ہی روز سمپت کی قسمت نے ایسی پلٹی ماری کہ جمعرات کو اس کے جال میں 36 کلو وزنی بوشے مچھلی پھنس گئی۔ اتنی بڑی مچھلی دیکھ کر سمپت کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور وہ اسے اپنی قسمت کا جیک پاٹ قرار دے رہے ہیں۔



