گھر کے سامنے شراب پینے سے منع کرنے پر مہک احمد کا نوئیڈا میں قتل۔ جنونی نوجوان نے اندھا دھند کئے خنجر سے وار

نئی دہلی: اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں کمرے کے سامنے شراب پینے سے منع کرنے پر پی جی میں رہنے والی ایک نوجوان لڑکی کو 10 بار چاقو مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
اس اندوہناک واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔آسام سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ مہک احمد نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھی۔ وہ اپنی سہیلی سنجنا کے ساتھ وہاں ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہتی تھی۔
اسی منزل پر رہنے والا رمن نامی ایک نوجوان روزانہ مہک کے کمرے کے سامنے بیٹھ کر شراب پیتا تھا جب مہک نے اسے اپنے کمرے کے سامنے شراب پینے سے سختی سے منع کیا تو دونوں کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔
اس بات پر غصے میں آکر رمن نے طیش پر مہک پر چاقو سے اندھا دھند حملہ کر دیا اور اسے 10 بار چاقو مار کر قتل کر دیا۔واردات کے بعد وہ مقتولہ کی نعش کو اپنے کمرے میں ہی چھوڑ کر بہار فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا
تو انکشاف ہوا کہ اس ہولناک واردات کا ذمہ دار رمن ہے۔ پولیس نے ملزم کو بہار میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



