جرائم و حادثات

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، جگتیال کے شخص کے اکاؤنٹ سے 4.15 لاکھ روپے غائب

جگتیال:ای چالان کے نام پر موصول ہونے والی مشتبہ APK فائل انسٹال کرنا جگتیال کے ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔ سائبر فراڈ کے نتیجے میں اس کے بینک اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے غائب ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق جگتیال شہر کے رہنے والے اشوک کو واٹس ایپ پر ای چالان کے نام سے ایک APK فائل موصول ہوئی۔ اسے سرکاری اطلاع سمجھ کر اشوک نے فائل اپنے موبائل فون میں انسٹال کرلی۔

 

فائل انسٹال کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے بینک اکاؤنٹ سے مسلسل رقم کی منتقلی شروع ہوگئی۔ بعد میں اشوک نے جانچ کی تو معلوم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 15 ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں۔

 

فراڈ کا احساس ہونے کے بعد اشوک نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کی جانب سے عوام کو مشورہ ہے کہ واٹس ایپ یا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی مشتبہ APK فائلیں انسٹال نہ کریں

 

اور ای چالان کے نام پر آنے والے کسی بھی لنک یا فائل پر کارروائی کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button