انٹر نیشنل

وزارت حج کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات۔ زائرین کےلئے باعثِ سہولت 

کے این واصف 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی نگران جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

 

اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں رات دس سے صبح چار بجے اور صبح نو سے شام چار بجے تک عمرہ زائرین کی تعداد کم رہتی ہے۔ صبح پانچ سے صبح آٹھ بجے تک اعتدال جبکہ شام پانچ سے رات نو بجے تک زیادہ ازدحام رہتا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے پیشگی منصوبہ بندی مسجد الحرام کے اندر آسانی سے موومنٹ کو یقینی بناتی ہے۔عمرہ زائرین سے کہا گیا کہ وہ دستیاب ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے مطاف اور مسعی کے مختلف حصوں میں ازدحام کے انڈیکیٹرز کی مانیٹرنگ کریں تاکہ عمرے کی ادائیگی کے لیے موزوں ترین وقت کا انتخاب کیا جا سکے۔

 

پیشگی منصوبہ بندی اور مناسب وقت کا انتخاب مسجد الحرام میں زائرین کی آمد و رفت میں روانی کو بہتر بناتا ہے۔ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عمرے ویزے پر مملکت آنے والوں کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔موجودہ عمرہ سیزن کے آغاز 15 ذوالحجہ سے محرم 1448 کے اختتام تک ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ 20 ہزار 500 عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button