تلنگانہ
مدینہ سرکل پر بیرسٹر اویسی نے لہرایا ترنگا، مجلس قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ملک کی آزادی کی 80 ویں تقریب کے موقع پر ,ہفتہ کے روز حیدرآباد کے پرانے شہر میں ترنگالہرایا۔ ہر سال کی طرح بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔
اس موقع پر مقامی تاجرین اور مجلس کے قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں پھترگٹی ڈیویژن کے سابق کارپوریٹر سہیل قادری اور محمد کیاپ مارٹ کے مالک محمد الیاس بخاری اور دیگر شامل ہیں



