نیشنل

قومی پرچم لگاتے وقت دیوار منہدم، طالب علم ہلاک

اترپردیش: یومِ آزادی کی تقریب کی تیاریوں کے دوران اسکول کی چھوٹی حفاظتی دیوار اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک کم عمر طالب علم کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔

 

یہ افسوسناک واقعہ اترپردیش کے سنبھل ضلع میں پیش آیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنبھل ضلع کے ایک پبلک اسکول میں ہفتہ کو یومِ آزادی کی تقریب کے لیے اساتذہ اور طلبہ انتظامات میں مصروف تھے۔

 

اسی دوران کچھ طلبہ چھت پر قومی پرچم نصب کرنے کے لیے حفاظتی دیوار کے اوپر سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اسی وقت اچانک دیوار منہدم ہوگئی اور طلبہ دیوار کے ملبے کے ساتھ نیچے جاگرے۔

 

ملبے تلے دب جانے کے باعث 6 سالہ طالب علم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

 

زخمی طلبہ کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔محکمۂ تعلیات کے حکام کے مطابق دیوار گرنے کی وجوہات اور واقعے کے ذمہ دار حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

حکام نے کہا ہے کہ غفلت یا ذمہ داری ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

 

جس کے ذریعے پولیس اور انتظامیہ واقعے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button