تلنگانہ

پناہ دینے والے شخص کی بیوی ہی کو لے کر فرار۔حیدرآباد میں چونکا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے جس گھر میں اسے پناہ دی اور کھانا دیا وہ اسی گھر کے مالک کی بیوی کو مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وَنَپرتی سے تعلق رکھنے والے داسو اور کویتا میاں بیوی ہیں اور فی الحال ناراپلی میں رہتے ہیں۔ دونوں کی زندگی خوشگوار گزر رہی تھی لیکن ایک شخص کی آمد کے بعد ان کی زندگی میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔

 

تقریباً دو سال قبل کویتا کے پاؤں میں شدید چوٹ لگی تھی جس کے باعث اس کا ایک پاوں کاٹنا پڑآ۔ اس کے بعد سے وہ زیادہ تر گھر پر ہی رہتی تھیں۔تقریباً پانچ ماہ قبل داسو کی ملاقات کریم نامی شخص سے ہوئی۔

 

کریم نے داسو کو بتایا کہ اس کا کوئی نہیں ہے اور وہ ایک یتیم اور بے سہارا ہے۔ اس کی باتیں سن کر داسو کو اس پر رحم آگیا اور وہ اسے اپنے گھر لے آیا اور رہنے کے لیے جگہ دے دی۔کریم گزشتہ پانچ ماہ سے داسو کے گھر میں ہی رہ رہا تھا۔

 

اسی دوران وہ داسو کی بیوی کویتا کے قریب ہوگیا۔ دونوں کے درمیان قربت بڑھ گئی اور 12 اگست کو کریم اور کویتا گھر سے فرار ہوگئے۔داسو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور کریم اور کویتا کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button