مبارکباد

یومِ آزادی پر جگتیال کے ہیڈ کانسٹیبل محمد نصیر خان کی خدمات کا اعتراف

 

جگتیال: یومِ آزادی کے موقع پر جگتیال ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل محمد نصیر خان (HC-202) کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن سے نوازا گیا۔

 

یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد وزیرِ اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے محمد نصیر خان کو یہ اعزاز پیش کیا۔ یہ سرٹیفکیٹ ضلع جگتیال انتظامیہ کی جانب سے 2026 کے دوران شہریوں اور سول سوسائٹی کے لیے قابلِ ستائش خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

 

ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ جگتیال بی۔ ستیہ پرساد، آئی اے ایس کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں محمد نصیر خان کی خدمات کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض مؤثر انداز میں انجام دیے۔

 

یومِ آزادی کی تقریب میں محمد نصیر خان کی خدمات کے اعتراف اور انہیں اعزاز سے نوازے جانے پر پولیس حلقوں اور دوست اور رشتہ دار و مقامی افراد نے مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button