مبارکباد

شیخ فیاض جونئیر اسسٹنٹ کلکٹریٹ نارائن پیٹ کی مخلصانہ خدمات پر اعزاز 

شیخ فیاض جونئیر اسسٹنٹ کلکٹریٹ نارائن پیٹ کی مخلصانہ خدمات پر اعزاز:

 

نارائن پیٹ: شیخ فیاض جونئیر اسسٹنٹ کلکٹریٹ نارائن پیٹ کی مخلصانہ خدمات پر اعزاز کے طور پر خدمات انجام دینے والے شیخ فیاض کو ان کی مخلصانہ اور قابلِ ستائش خدمات کے اعتراف میں یومِ آزادی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تہنیت پیش کی گئی

 

۔نارائن پیٹ کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ہفتہ کے روز منعقدہ سرکاری تقریب کے دوران ریاستی وزیر ڈاکٹر وکیٹی سری ہری اور ضلع کلکٹر سی۔ ایچ۔ پریانکا’ ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت نے شیخ فیاض کو تعریفی سند پیش کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا۔وزیر اور ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے اور محکمہ کے امور کو خوش اسلوبی سے چلانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

 

انہوں نے شیخ فیاض کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دینے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دوست احباب اور رشتہ داروں نے محمد فیاض سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button