جنرل نیوز

نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع نرمل کی جانب سے یوم آزادی ہند تقریب کا انعقاد ۔  محمد عبدالوکیل نے پرچم کشائی انجام دی۔

 

نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع نرمل کی جانب سے خانہ پور منڈل مستقر پر نائس کمپیوٹرس اینڈ آن لائن سنٹر پدماوتی نگر کے روبرو ریاستی صدر ہیومن رائٹس کمیٹی ڈاکٹر یم۔بھدرئیا کی ہدایت پر محمد عبدالوکیل صدر ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع نرمل کی زیرقیادت 80ویں جشن آزادی ہند تقریب کا انعقاد عمل میں آیا

 

جہاں محمد عبدالوکیل نے پرچم کشائی انجام دی مابعد اپنے خطاب میں مجاھدین آذادی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ہم ہندوستانیوں کو چاہیے کہ ہمیں مجاھدین آذادی کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنکی وجہ سے ہمیں آذادی حاصل ہوئی

 

اور ملک میں قومی یکجھتی اور بھائی چارگی اور ملک کی ترقی کیلئے ہمیشہ جدوجھد جاری رکھنے کیلئے انہوں نے زور دیا اور کہاکہ ملک کی عوام کا ہر طبقہ و ذات ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات اور یکجھتی قائم کرے اور ایک دوسرے کے مذاھب و طبقات کا ادب و احترام کرے اور قومی یکجھتی اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیں

 

تاکہ ہمارا ملک ہندوستان پوری دنیا میں مظبوط و مستحکم اور ترقیافتہ ملک بن سکے اس موقع پر مہمان خصوصی عبدالخلیل سابقہ صدر نشین بلدیہ خانہ پور نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کی ترقی اور اس کی حفاظت کی زمہ داری ہم تمام ہندوستانیوں پر ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اسکی ترقی اور اسکے تحفظ کیلئے ہمیشہ تیار رہیں۔

 

اس موقع پر پلی۔ سرینواس سرگرم کارکن، نملہ رمیش وارڈ کونسلر 7, جولی۔ کمار کانگریس پارٹی قائد، عبدا عقیل سماجی کارکن، محمد عبدالنعیم اندر ماں کمیٹی رکن، پراوین کمار، پرویز، راجیش، سدھاکر، بھیمشور، شیکھر، اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button