جرائم و حادثات
حیدراباد میں بلدیہ کی خاتون عہدیدار رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئیں
حیدرآباد: گریٹر حیدراباد میونسپل کارپوریشن کی خاتون عہدیدار رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکڑی گئیں.پھول باغ کے جی ایچ ایم سی دفتر میں بدعنوانی کی شکایات کے بعد اے سی بی حکام نے منگل کو اچانک دھاوا کیا۔ اس دوران ٹاؤن پلاننگ سپروائزر پربھاوتی کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
اے سی بی حکام نے پربھاوتی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اے سی بی حکام نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی سرکاری عہدیدار رشوت طلب کرے تو فوری طور پر اے سی بی سے شکایت کریں۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کے باوجود سرکاری ملازمین کے رویے میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئی ہے اور آئے دن رشوت لیتے ہوئے عہدیدار اے سی بی کے ہاتھوں پکڑے جارہے ہیں۔



