جنرل نیوز

کسانوں کو 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہی فراہم کی جائے سابق رکن اسمبلی چٹیم رام موہن

کسانوں کو 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہی فراہم کی جائے سابق رکن اسمبلی چٹیم رام موہن

 

مکتھل 21/اگست ( اردو لیکس) مکتھل زراعت کے لیے کسانوں کو 24 گھنٹے بلاوقفہ اور معیاری برقی سربراہی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی آر ایس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی چٹیم رام موہن ریڈی کی قیادت میں کنیاکا پرمیشوری چوراہے سے سب اسٹیشن تک بائیک ریلی نکالی گئی، جس کے بعد سب اسٹیشن دفتر کے سامنے کسانوں، بی آر ایس قائدین اور کارکنوں کے ساتھ دھرنا دیا گیا۔

 

اس موقع پر چٹیم رام موہن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے دور میں کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 24 گھنٹے کی بجلی کو پہلے 16 گھنٹے اور پھر 12 گھنٹے تک محدود کردیا گیا۔ اب 12 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے نام پر بھی کسانوں کو تقریباً 11 گھنٹے ہی بجلی مل رہی ہے، وہ بھی بار بار برقی کٹوتیوں کے ساتھ۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو 24 گھنٹے معیاری بجلی فراہم کی جائے اور برقی کٹوتیوں کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت کو اس مسئلہ پر فوری توجہ دینی چاہیے۔ اس احتجاج میں بی آر ایس قائدین، کارکنان اور کسانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button